Public widget

Public RSS Widgets

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا چائلڈ پورنو گرافی کے خلاف کریک ڈاؤن
  •  اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 3 افراد کو مختلف شہروں سے گرفتار کرکے غیراخلاقی ڈیٹا برآمد کرلیا۔

    ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا چائلڈ پورنو گرافی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنی گرافی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تینوں ملزمان کو کراچی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف آپریشن انٹر پول و انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے فراہم کردہ ڈیٹا کی مدد سے کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے غیر اخلاقی ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے، سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

     

     

     

    The post وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا چائلڈ پورنو گرافی کے خلاف کریک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



  • بھارتی وزارتِ خارجہ کے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیانات کو رد کرتے ہیں، پاکستان
  •  اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں، بھارتی وزارتِ خارجہ کے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیانات کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر بھارت کی جھوٹی دلیلوں کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیانات کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں، بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں۔

    پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے اور بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

     

     

    The post بھارتی وزارتِ خارجہ کے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیانات کو رد کرتے ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



  • ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ
  •  اسلام آباد: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا۔

    ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران، انڈے، ٹماٹر، چکن، پیاز، چینی، آٹے اور پٹرولیم مصنوعات سمیت 18 اشیاء مہنگی ہوئیں، دال چنا، دال مسور، آلو اور لہسن سمیت 7 اشیاء سستی ہوئیں، جب کہ 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ 9.77 فیصد ہوگئی، وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا۔

    اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 24 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، سرخ مرچ 19 روپے ، ٹماٹر 11 روپے فی کلو ، انڈے ڈھائی روپے فی درجن، مرغی کا گوشت ساڑھے 4 روپے، دال ماش ایک روپے،  20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 68 روپے منہگا ہوا، جب کہ پیٹرول، ڈیزل، چینی، چاول، پیاز،گوشت بھی منہگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، دال مونگ 6 روپے،دال مسور ایک روپے، لہسن 4 روپے فی کلو، اور کیلے ڈیڑھ روپے فی درجن  سستے ہوئے۔

    The post ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



  • ایران کے مرکزی جوہری پلانٹ میں خوفناک دھماکا  
  • تہران: ایران کے جوہری توانائی کے ایک پلانٹ میں خوفناک دھماکے کے بعد ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے مرکزی جوہری پلانٹ میں پراسرار دھماکا ہوا ہے، دھماکا فیکٹری کے اس حصے میں ہوا جہاں نئے سینٹری فیوجز بنائے جاتے تھے۔ دھماکے کے بعد عمارت کے اس حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

    ایران کی اٹامک انرجی تنظیم نے جوہری پلانٹ کے اس حصے کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں آگ بھڑکتی ہوئی نظر آ رہی ہے تاہم دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، دہشت گردی کے عنصر کا بھی خدشہ ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ جوہری پلانٹ کے سینٹری فیوجز شعبے کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ مرکزی جوہری پلانٹ میں نئے سینٹری فیوجز بنائے جارہے ہیں جو ایٹم بم بنانے میں استعمال ہوں گے اور اسی لیے ایران پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

    The post ایران کے مرکزی جوہری پلانٹ میں خوفناک دھماکا   appeared first on ایکسپریس اردو.



  • مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایکبار پھر اضافہ
  • کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

    ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1775 ڈالر فی اونس ہوگئی، دوسری جانب جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگئی۔

     

    The post مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایکبار پھر اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



Powered by Web RSS